ترکی اور رجب طیب اردگان کے خلاف کفار کی خوفناک شازش
28/02/2017
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ترکی کا صدر طیب اردگان ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہا ہوتا ہے۔ وہ ترکی کے لوگوں سے کہتا ہے ’’ہم خلافت عثمانیہ پھر سے بنائیں گے اور یہ جو اختیارات میں حاصل کر رہا ہوں یہ سب اِسی مشن کا حصّہ ہیں۔ اختیارات آنے کے بعد ہم مسلمانوں کا کھویا ہوا مقام پھر سے واپس لیں گے۔‘‘ جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اردگان جب اپنی کُرسی پہ بیٹھتا ہے تو وہ بہت خوش ہو رہا ہوتا ہے۔
پِھرمیں دیکھتا ہوں کہ کفّار کے کچھ بڑے لوگ یہ سب دیکھ کرغصّے میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ’’یہ بندہ خطرناک ہے۔ اتنے اختیارات حاصل کرلینے کے بعد یہ کچھ بھی کر سکتا ہے اور اِس کے ارادے بھی خطرناک ہیں۔ اگر یہ خلافت کی بحالی کی طرف گیا تو اور بھی خطرہ ہے۔" یہ سُن کر دوسرا شخص کہتا ہے ’’ہمیں اِسے ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔ اِس نے اپنا مشن ابھی سے شروع کیا ہوا ہے اور یہ شام (Syria) پر بھی قبضہ کرتا جا رہا ہے اور اپنے قدم مضبوط کر رہا ہے۔" ایک اور شخص کہتا ہے ’’یہ مسلمانوں کا بہت طاقتورلیڈر بن جائے گا، کچھ بھی ہو ہمیں اِس کو مذید اختیارات لینے سے روکنا ہو گا ورنہ یہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کر دے گا۔ ہمیں دجال کے لیے بھی راستہ بنانا ہو گا۔" (مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کہ انھوں نے دجال کے لیے کیا الفاظ استعمال کیے تھے)۔
اِس کے بعد میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کو میں بہت پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر ٹہلتے ہوئے دیکھتا ہوں جیسے پتہ نہیں آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کو تباہ کرنے کی عالمی سازش