تیسری جنگ عظیم کیسے شروع ہوگی اور پاکستان کیسے یہ جنگ جیتے گا؟
مارچ 03, 2017
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
السلام علیکم
تيسرى جنگ عظيم شروع ہو نے والی ہے
تمام مسلمانوں کو اسلام وعلیکم آج میں آپکو غزوہ ہند اور ورلڈ وار تھری کے بارے میں بتاؤں گا اور یہ کہ غزوہ ہند ورلڈ وار تھری کا ہی ایک حصہ ہوگا اور مسلمانوں کو پہلی فتح ہندوستان میں غزوہ ہند میں ہی ملے گی (یاد رہے کہ یہ تحریر محمد قاسم کے الہامی خابوں کے خلاصہ پر مبنی ہے)۔ چلیے شروع کرتے ہیں ورلڈ وار تھری کی شروعات مشرق وسطٰی کے مسلمان ممالک سے ہوتی ہے۔ سب سے پہلے ترکی میں تباہی شروع ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ہی اسرائیل بھی فلسطین کے علاقے میں اپنی کارروائیاں تیز کر دیتا ہے اور دجال کے لیے محل بناتا ہے۔اور مسلمان سوائے احتجاج کے اور کچھ نہیں کرپاتے۔
اسرائیل مزید غیر مسلم ممالک سے الحاق کر کے بدامنی پھیلاتا ہے۔ امریکہ اپنے انٹیلی جنس سے اسرائیل کی ہر طرح سے مدد اور حمایت کرتا ہے۔ دوسری طرف روس کو جب پتہ چلتا ہے تو وہ بھی شام اور کچھ دوسرے ملحقہ علاقوں کے کچھ گروپس کو اپنے ساتھ ملا کر کاروائی شروع کردیتا ہے اور اس طرح مشرقِ وسطٰی کے مسلمان علاقوں پر قبضہ کرنے کی دوڑ شروع ہوجاتی ہے۔
پھر اچانک امریکا مشرق وسطی کی جنگ میں سرعام کود پڑتا ہے اور روس کے گروپس کے خلاف لڑائی شروع کر دیتا ہے۔ یہ دیکھ کر روس بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جنگ میں کود پڑتا ہے اور پھر تیسری جنگ عظیم کُھلم کُھلا لڑی جانے لگتی ہے اور میدان جنگِ مشرق وسطٰی کے تمام عرب ممالک بنتے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے مشرق وسطٰی میں خوفناک تباہی پھیلتی جاتی ہے۔ ایک طرف امریکا اور اس کے اتحادی ہوتے ہیں اور دوسری طرف روس اور اس کے اتحادی ہوتے ہیں۔ دونوں گروہ مسلمان ممالک پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بھی لڑتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تمام مسلمان ممالک کو شکست پر شکست ہوتی چلی جاتی ہے اور بہت بڑی تعداد میں مسلمان مارے جاتے ہیں۔۔
ترکی اور مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک کو تباہ کرنے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی ہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ پاکستان اس وقت تک بہت ترقی کر چکا ہوتا ہے اور ہر طرح کی ٹیکنالوجی اور ہر طرح کا ہتھیار بنانے میں خودکفیل ہوچکا ہوتا ہے اور اللہ کی مدد سے پاکستان کالے رنگ کے طاقتور جنگی جہاز بناتا ہے۔ یہی کالے رنگ کے طاقتور جنگی جہاز غزوہ ہند کے کالے جھنڈے ہوتے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد پوری دنیا کے مسلمان غزوہ ہند میں شامل ہونے کے لئے اور اسلام کو بچانے کے لیے پاکستان آتے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان ایک بار پھر متّحد ہو جاتے ہیں اس جنگ میں خصوصی طور پر خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی مدد ہمارے ساتھ ہوتی ہے۔
پھر دنیا کی بدترین جنگ غزوہ ہند شروع ہوتی ہے ہمارے دشمنوں کو یقین ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو تباہ کر دیں گے مگر اللہ کی مدد سے پاکستان ہندوستان سے یہ جنگ جیت جاتا ہے اور اس طرح مسلمانوں کو ورلڈ وار تھری میں پہلی فتح غزوہ ہند میں حاصل ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش، افغانستان، انڈونیشیا اور ملیشیا بھی پاکستان کے ساتھ مل جاتے ہیں اور پھر مشرق کے یہ مسلمان اللہ کی مدد سے مشرقِ وسطٰی کی جانب پلٹتے ہیں اور ترکی اور مشرق وسطٰی میں جاری جنگ میں کود پڑتے ہیں اور دونوں سُپر پاورز روس اور امریکا کے خلاف لڑتے ہیں۔
مسلمانوں کے پاس سب سے بڑی جنگی طاقت کالے جنگی جہاز ہوتے ہیں اور مسلمان ان کالے جنگی جہازوں سے اس طرح حملہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرپاتا اور دونوں سُپر پاورز امریکا اور روس کو مشرق کے ان مسلمانوں کے ہاتھوں شکست ہو جاتی ہے اور مسلمان اپنے کھوئے ہوئے علاقے ترکی اور مشرق وسطٰی واپس پا لیتے ہیں اور یہ تمام علاقے بھی پاکستان میں شامل ہو جاتے ہیں۔ پاکستان ان کی دوبارہ سے تعمیر کا کام شروع کر دیتا ہے۔ پھر ہم خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا سچا اسلام پوری دنیا میں پھیلاتے ہیں اسلام ہر طرف چھا جاتا ہے اور پوری دنیا امن سے بھر جاتی ہے۔
جزا کم اللہ خیرا کثیرا