Select Language

کیا عمران خان نے امریکہ کو اڈّے دے دئیے؟

جون-6-2021

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں نے یہ خواب 6 جون 2021 میں دیکھا ۔ اس خواب کے شروع میں، میں دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ پر عمران خان اپنی کامیابیوں کی تعریفیں کر رہے ہوتے ہیں کہ ان کا دور پچھلے دور سے بہتر ہے اور پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ اُدھر لوگ بھی ان کی واہ واہ کر رہے ہوتے ہیں۔ میں یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ اعداد و شمار اتنے بھی صحیح نہیں ہیں جتنے یہ بتا رہے ہیں اور زیادہ تر توجعلی ہیں۔ کیونکہ اصل حقیقت کچھ اور ہی ہے۔اور میں کہتا ہوں کہ عمران خان کو افغانستان کی طرف بھی توجہ رکھنی چاہیے۔

پھر میں دیکھتا ہوں کہ میرے خواب دوسرے ملک میں پھیل رہے ہوتے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں لوگوں کا ایک گروہ طاقتور ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اور اس جماعت کو پتہ چل جاتا ہے کہ پاکستان نے خفیہ طور پر امریکہ کو اپنے اڈّے دے دیے ہیں تاکہ امریکہ ان کے خلاف ان پر اپنی نظر رکھ سکے۔ یہ راز پتہ چلنے کے بعد وہ جماعت پاکستان کو دھمکی دیتی ہے۔ اور اس کے فورا بعد وہ پاکستان میں کاروائی کرتے ہیں۔

مجھے خواب میں بس اتنا یاد ہے کہ ایک دھماکہ ہوتا ہے اور وہ تنظیم مزید جارحانہ ہو جاتا چلا جاتا ہے۔ اس پر پوری قوم ردّ عمل ظاہر کرتی ہے کیونکہ ان ے سامنے یہ راز کُھل کر سامنے آجاتا ہے کہ عمران خان نے خفیہ طور پر امریکہ کو اڈّے دے دئے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلنے دیا۔

عمران خان بھی پریشان ہیں ہوتے۔ وہ سوچتے ہیں کہ دہشت گردی کے اس طرح کے واقعات پاکستان میں اچھے خاصے کنٹرول ہو گئے تھے لیکن اب لوگ مجھ پر الزام لگائیں گے کہ عمران خان نے پاکستان کے حالات خراب کردئے ہیں اور امریکہ کو جو ہم نے اڈّۓ دئے تھے اس کا راز بھی فاش ہوگیا ہے۔ اب یہ سب ذمہ داری میرے اوپر جائے گی۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post