عمران خان کے ساتھ سیاسی حادثہ اور پی ٹی آئی مشکلات میں
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم نے یہ خواب 11 اگست 2022 کو دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس خواب میں میں یہ دیکھتا ہوں کہ ایک ہوائی جہاز اُڑ رہا ہوتا ہے اور اس ہوائی جہاز پر پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے نام کی برینڈنگ ہوتی ہے۔ جیسے اکثر جہازوں پر ائیر لائنز کی اپنی برانڈنگ ہوتی ہے، مثلًا قطر ایئرویز، پی آئی اے یا ایمریٹس کی برانڈنگ۔ اسی طرح اس جہاز پر پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے نام کی برانڈنگ ہے۔ اس جہاز کے پیچھے کی طرف یعنی دُم کی طرف، میں دیکھتا ہوں کہ ایک انجن لگا ہوا ہوتا ہے جو اس پورے جہاز کو چلا رہا ہوتا ہے۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ اس جہاز کا صرف ایک ہی انجن ہوتا ہے۔ اور اس انجن پر بھی برانڈنگ ہوتی ہے جس پر عمران خان کا نام لکھا ہوتا ہے۔
پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس انجن کو روٹوں یا نٹس اور بولٹس کے ذریعے جہاز پر جوڑا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن وہ نٹ اور بولٹ اُتر جاتے ہیں یا کمزور ہو جاتے ہیں تو انجن بمشکل لٹک رہا ہوتا ہے۔ جس جیسے جیسے جہاز اُڑ رہا ہوتا ہے، انجن بھی چل رہا ہوتا ہے لیکن نٹس اور بولٹس کی کمزوری کی وجہ سے بہت ہل رہا ہوتا ہے جیسے گرنے والا ہو۔
پھر اچانک سے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ انجن ٹُوٹ جاتا ہے اور جہاز سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے لوگ بڑے پریشان نظر آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ "اس جہاز کو اب کون چلائے گا؟ صرف ایک انجن تھا، جو اب ٹُوٹ چکا ہے اور اُتر گیا ہے"۔ اب اس جہاز کا دوسرا انجن کون بنے گا؟
" پھر میں دیکھتا ہوں کہ وہ سب اس جہاز کے لیے دوسرے انجن کی سوچ اور تلاش میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ میں بھی یہ سب دیکھ کر کہتا ہوں کہ " بغیر انجن کے یہ جہاز کیسے چلے گا؟ اور ایک ہی تو انجن تھا جو اُتر گیا۔ پتہ نہیں دوسرا انجن اتنا طاقتور ہو گا یا نہیں کہ وہ اس پورے جہاز کو اُڑا سکے"۔ اور یہ خواب یہیں پر ختم ہوجاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ