دجال کی دو شکلیں
November 28, 2021
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس خواب میں ایک شخص کو دیکھا جوکہ ادھیڑ عمر نظر آتا ہے اور وہ بہت پرہیز گار نظر آتا ہے۔ وہ فلاحی کام کر رہا ہوتا ہے اور لوگوں کی مدد کر رہا ہوتا ہے اور خود کو بہت اچھا اور پرہیز گار انسان ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اور پھر بھائی محمد قاسم نے اپنے آپ کو ایک ایسی جگہ پایا جہاں کوئی شخص ان کی تلاش میں تھا۔ اس شخص نے ہوڈی (سیاہ رنگ کا جیکٹ) پہن رکھا ہوتا ہے۔ اور وہ شخص محمد قاسم کو ڈھونڈ رہا ہوتا ہے کہ وہ انہیں قتل کرے یا انھیں نقصان پہنچائے۔ لیکن محمد قاسم اپنے آپ کو ایک ایسی جگہ پاتے ہیں جو آسانی سے نظر آنے والی نہیں ہوتی جس طرح آپ دیکھتے ہیں کہ کمروں کے اندر چمنی یا آگ جلائے رکھنے کی جگہ ہوتی ہے جیسا کہ کچھ مغربی ممالک کے گھروں میں آپ کو چمنی نظر آتی ہیں جو کمروں کے اندر بنائی جاتی ہیں تاکہ اسے ہیٹر کے طور پر استعمال کیا جائے۔ تو اس طرح کی جگہ پر محمد قاسم چھپے ہوتے ہیں اور وہ ہوڈی والا شخص محمد قاسم کو تلاش کر رہا ہوتا ہے لیکن وہ اسے نظر نہیں آتے۔ اس چمنی کے نیچے محمد قاسم کی پوزیشن اس طرح ہوتی ہے کہ وہ اس شخص کو دیکھ سکتے ہیں۔
کچھ دیر بعد اس شخص کو ایک عورت ملتی ہے جس نے اسلامی لباس پہنا ہوتاہے اور وہ مذہبی لگ رہی ہوتی ہے تو وہ شخص اسے وہیں ذبح کر دیتا ہے اور ذبح کرتے وقت اس شخص کا چہرہ تھوڑا سا نظر آتا ہے اور پھر محمد قاسم اس کا چہرہ دیکھتے ہیں اور وہ خواب میں اپنے آپ سے کہتے ہیں کہ اوہو! یہ دجال ہے! اس سے پہلے انھیں نہیں پتہ ہوتا کہ انہیں تلاش کرنے والا اور انکا پیچھا کرنے والا دجال ہے اور پھر انہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ اوہو! یہ دجال ہے جو میرے پیچھے تھا۔ یہ خواب وہیں ختم ہو جاتا ہے۔
لیکن بنیادی طور پریہ خواب دجال کے دو چہروں کے بارے میں ہے۔ عوامی سطح پر دجال اپنی ادھیڑ عمری میں ایک بہت پرہیزگار شخص کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور وہ فلاحی کام کرتا ہے اور اپنے آپ کو ایک بہت اچھا، متقی اور مذہبی آدمی ظاہر کرتا ہے اور ایک خیال رکھنے والا مسلمان ہونے کا دکھاوا کرتا ہے لیکن اس کے دوسرے انداز میں وہ درحقیقت کسی قاتل قسم کا ہوتا ہے۔ وہ قاتل جو مذہبی لوگوں، اسلامی لوگوں اور اللہ کی راہ میں چلنے والوں کو مارتا ہے اور بلا وجہ قتل کرتا ہے اور وہ دو چہروں اور دو طرح کی صورت میں زندگی گزار رہا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ