Select Language

قیامت کا دن اور میدان حشر

2005

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ یہ ایک خوبصورت خواب ہوتا ہے جس میں میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کے راستے پر چلنا چاہتا ہوں۔ جب میں نے سیڑھیوں والا خواب دیکھا تو میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی کہ کاش مجھےاس خواب کا اگلا حصّہ آئے کہ ان تمام سیڑھیاں چڑھنے کے بعد کیا ہوا۔

پھر 2005 میں، میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں زمین/ مٹی سے باہر آتا ہوں اور میں اپنے آپ کو میدان حشر میں پاتا ہوں۔ (یوم قیامت)) اور یہ مٹی بہت پاک اور نہایت صاف ہوتی ہے اور گندی یا خراب نہیں لگتی۔ آسمان میں بادل، ہلکی بارش اور بہت خوبصورت موسم ہوتا ہے۔ اور جب میں بیدار ہوتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ میرا چہرہ جنوب کی طرف ہوتا ہے۔ یہ منظر اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ میں اللہ سبحانہ وتعالی کی حمد کرنا شروع کر دیتا ہوں کہ آپ اتنے مہربان ہیں کہ آپ نے اس موسم کو پیدا کیا ہے۔ پھر میں مغرب کی طرف دیکھتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اللہ کے عرش (تخت) کے سامنے دو افراد کھڑے ہیں۔ ایک انسان کا قد تقریباعرش کو چُھو رہا ہوتا ہے اور دوسرا انسان اتنا لمبا ہے کہ وہ پہلے آدمی کے گھٹنوں تک پہنچ جائے۔ ایک انسان بہت لمبا اور ایک چھوٹا ہوتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ "یہ کون ہستی ہے کہ اس کا قد اللہ کے عرش تک پہنچا ہوا ہے؟ (میں نے ہمیشہ سے یہ خواہش کی ہوتی ہے کہ میری آواز اللہ کے عرش تک پہنچے۔) اور اس ہستی کے سر کا کپڑا اللہ کے عرش کو رگڑ رہا ہوتا ہے اور وہ خود تھوڑا سا حرکت کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے عرش بھی حرکت کررہا ہوتا ہے۔" اور میں کہتا ہوں کہ "یہ ہستی اتنے بڑا آدمی کی ہے کہ اللہ کا عرش لرز اُٹھا ہے۔" اور پھر میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ "میں اس قدآور ہستی کے نقش قدم پر چلوں گا اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ تک پہنچوں گا۔" جب میں بیدار ہوا تو مجھے حیرت کا احساس ہوا اور یہ احساس کم از کم ایک ماہ تک رہا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ "لمبے انسان صرف خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ ہوسکتے ہیں اور مختصر انسان ابراہیم علیہ اسلام ہوسکتے ہیں۔"

پھر ایک مہینے کے بعد اللہ تعالٰی نے مجھے خواب میں بتایا کہ "لمبے قد والی ہستی خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کی تھی اور مختصر قد والی ہستی ابراہیم علیہ اسلام کی تھی اور آپ کا ایسا سوچنا ٹھیک تھا!"

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post