Select Language

قیامت کی چار بڑی نشانیاں

10/4/2015

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں نے 10 اپریل 2015 کو خواب میں دیکھاکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا "میرے بیٹے قاسم! قیامت کے عین قبل، 4 بڑی علامتیں نمودار ہوں گی۔"

پھر انہوں نے فرمایا: "پہلی بڑی علامت آپ کا ظہور ہے میرے بیٹے قاسم!"

میں یہ خبر سُن کر ششدر رہ گیا اور میں نے چاہا کہ کسی مذہبی عالم سے جاکر پوچھوں اور اس سے تصدیق کروں کہ قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے۔ اس عالم نے مجھ سے پوچھا، "کیا آپ کا حضرت محمد ﷺ سے کوئی رشتہ ہے؟" میں نے انکو بتایا کہ وہ میرے والد ہیں اور لوگ انہیں ابو القاسم کے نام سے پکارتے تھے۔"

پھر میں نے اس عالم کو لوگوں سے میرے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا۔ اس نے میری طرف متوجہ ہو کر کہا کہ "قاسم! قیامت کی پہلی بڑی نشانی تو اللہ نے ظاہر کردی ہے اور دوسری آگے آرہی ہے۔"

3 یا 4 ہفتوں کے بعد، میں نے خواب میں دیکھا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ نے پیشن گوئی کی کہ "آنے والے برسوں میں دوسری بڑی نشانی جو دکھائی جائے گی وہ دجال کا خروج ہے۔" انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آخری 2 بڑی علامتوں میں عیسٰی علیہ السلام کا نزول اور یاجوج اور ماجوج کی تباہ کاریاں شامل ہیں۔

اس خواب میں موجود پیشگوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ قیامت بہت قریب ہے۔ میں خود بھی تصور نہیں کرسکتا کہ آنے والے سالوں میں دنیا کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

میں کبھی کسی کو اپنے اوپر یقین کرنے کو نہیں کہتا لیکن چاہتا ہوں کہ آپ سب غور و فکر کریں ان پیغامات پر جو اللہ تعالٰی اور اس کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ میرے خوابوں کے ذریعہ اُمّت کو دے رہے ہیں۔

میری آپ سب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ ان خوابوں کو اپنے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں ، آئندہ اور پچھلے خوابوں کے لئے بھی میرے فیس بُک پیج اور یو ٹیوب چینل کو وزٹ کریں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post