Select Language

محمد قاسم کے خواب عمران خان تک

4/11/2019

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑی عمارت ہوتی ہے اور اس میں عمران خان موجود ہوتے ہیں اور کسی اہم کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ میں بھی اس جگہ پر موجود ہوتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ میں یہاں عمران خان کے قریب پہنچ گیا ہوں۔ پھر میں سوچتا ہوں کہ یہ اچھا موقع ہے کہ میں عمران خان کو اپنے خوابوں کے متعلق آگاہ کردوں جو مجھے ان کے متعلق آئے ہیں لیکن مجھے سارا دن کوئی ایسا موقع نہیں مل پاتا کہ میں ان کو اپنے خواب سُنا سکوں اور رات ہونے والی ہوتی ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ شام ہو جاتی ہے اور وہ کوئی پروگرام لانچ کرتے ہیں۔ پھر میں کہتا ہوں کہ "یہ جس طرح چاہتے تھے اس طرح کامیاب نہیں ہوں گے اور یہ کچھ کر بھی نہیں سکتے کیونکہ انہوں نے شرک کیا تھا۔" پھر میں دیکھتا ہوں کہ واقعی وہ کام نہیں ہوتا جو وہ کرنا چاہتے تھے اور باقی کے کام بھی نہیں ہو پاتے۔ پھر وہ کافی تھکے ہوئے اور مایوس نظر آتے ہیں اور وہ رات کے وقت اپنے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد میں ایک کمرے میں جاتا ہوں تو وہاں ایک آدمی کو دیکھتا ہوں پھر میں کہتا ہوں کہ "رات ہو چکی ہے اور عمران خان اپنے کمرے میں جا چکے ہیں، اب میں عمران خان تک کیسے پہنچوں؟ کیوں نہ میں اپنے خواب اونچی آواز میں اس آدمی تک پہنچاؤں تو شاید عمران خان تک بھی آواز پہنچ جائے۔" پھر میں ایسا ہی کرتا ہوں اور اونچی آواز میں عمران خان کے متعلق تمام خواب اس آدمی کو سُنانا شروع ہو جاتا ہوں۔ میں ان کو عمران خان کے شرک اور ان کی ناکامی کے متعلق تمام خواب سُناتا ہوں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ عمران خان کے کمرے میں آواز پہنچ جاتی ہے اور وہ میرے تمام خواب سُن لیتے ہیں۔ وہ سب سُن کر کمرے سے باہر آتے ہیں اور حیران ہوتے ہیں کہ یہ کون ہے جس کو میرے متعلق خواب آئے ہیں اور خواب یہیں پر ختم ہو جاتا ہے۔

Next Post Previous Post