وزیراعظم عمران خان کی بیماری سے متعلق سچا ہونے والا خواب
2020 فروری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمّد قاسم کہتے ہیں کہ میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک گھر میں جاتا ہوں تو وہاں پر کافی لوگ اِدھر اُدھر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جس ہال میں میں ہوتا ہوں وہاں پر دیکھتا ہوں کہ ایک شخص بیمار ہوتا ہے اور لوگ اس کے اِرد گِرد جمع ہوتے ہیں پھر میں دیکھنے کے لیے آگے جاتا ہوں اور کہتا ہوں "اللہ رحم کرے یہ کون ہے جس کی طبیعت خراب ہے؟" دروازہ کُھلا ہوتا ہے اور وہاں پر کچھ ملازمین بھی ہوتے ہیں پھر میں غور سے دیکھتا ہوں تو عمران خان بیڈ پر لیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسے ان کا بلڈپریشر ہائی ہوگیا ہو اور وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔ اِرد گِرد ڈاکٹر اور ملازم ہوتے ہیں اور برابر میں آرمی چیف پریشانی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ "یہ تو عمران خان ہیں۔ میں سمجھ رہا تھا کہ کوئی اور ہو گا۔" تو پھر میں اس ہال سے نکل کر کچن کی طرف جاتا ہوں تو کوئی مجھے ایک پلیٹ دیتا ہے اور وہ مجھے کہتا ہے کہ آپ یہ کچن میں لے جائیں تو میں کہتا ہوں کہ "یہ مجھے کیوں دے رہا ہے۔" بحرحال میں لے لیتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ کسٹرڈ بنا ہوا ہوتا ہے۔ پھر جب میں کچن میں جاتا ہوں تو وہاں دیکھتا ہوں کہ عمران خان میز پر آکر بیٹھ چکے ہوتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ "عمران خان کو تو چلنے میں مسئلہ تھا تو یہ مجھ سے پہلے کیسے آ گئے ہیں۔" کچن میں ایک عورت ہوتی ہے اس کو میں یہ پلیٹ پکڑا دیتا ہوں۔
وہ مجھ سے وہ پلیٹ لے کر اس میں کچھ ملانے لگتی ہے۔ اسی دوران عمران خان مجھ سے ایک سوال پوچھتے ہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آتا تو میں چُپ رہتا ہوں تو وہ خاتوں مجھے کہتی ہیں کہ "عمران خان نے آپ سے کچھ پوچھا ہے۔" پھر میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ "آپ نے کیا کہا ہے؟ مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی تھی" تو وہ اپنی بات دہراتے ہیں تو مجھے سمجھ آجاتی ہے۔
اتنی دیر میں وہ خاتوں مجھے اسی پلیٹ میں کچھ اور ڈال کر دیتی ہے اور کہتی ہے "آپ یہ عمران خان کو دے دیں" تو میں کہتا ہوں کہ "اس نے مجھے کیوں بولا ہے دینے کو؟" بحرحال میں وہ پلیٹ عمران خان کو دے دیتا ہوں اور عمران خان مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور بات کرنا چاہتے ہیں لیکن میں کوئی خاص توجہ نہیں دیتا تو پھر وہ کھانے لگ جاتے ہیں اور یہ خواب وہیں ختم ہو جاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ