Select Language

کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی تباہی اور سونے کے ذخائر (COVID-19)

3/5/2020

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم!

محمد قاسم نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر سے باہر نکلتا ہوں اور وہاں ایک پارک سا ہوتا ہے۔

اور پھر دیکھتا ہوں کہ بڑی سی عمارت بن رہی ہوتی ہے اور وہ کافی حد تک مکمل ہو چکی ہوتی ہے۔ وہاں پر ایک ہال نُما بڑا سا کمرہ ہوتا ہے جہاں کافی بستر لگے ہوتے ہیں۔

ان میں سے ایک بیڈ پر ایک جانا پہچانا بندہ آ کر رہنا شروع کر دیتا ہے کہ یہ میرا بستر ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ یہ یہاں کیا کر رہا ہے؟

وہ کہتا ہے کہ اگر کسی اور کو یہاں آ کر رہنا ہے تو باقی بیڈز پر آ کر رہ سکتا ہے۔

میں اس ہال کے ایک کونے کی طرف جاتا ہوں تو بائیں طرف بھی ایک پارک سا ہوتا ہے۔ وہاں پر ایک اور بندہ آتا ہے جو مجھے جانا پہچانا لگتا ہے۔

یہاں پر میں کہتا ہوں کہ

کورونا کی صورتحال کچھ مہینوں تک ایسی ہی رہنی ہے۔ سخت لاک ڈاؤن کریں گے تو ہی بچت رہے گی ورنہ وائرس پھیلے گا۔۔

یہاں پر میرے ذہن میں زلزلہ والا خواب آتا ہے اور میں ان سے کہتا ہوں کہ

اس وائرس کی وجہ سے کچھ مُلکوں کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ کچھ مُلک ٹوٹ ہی جا ئیں۔ اور ان کے صرف نام ہی باقی رہ جائیں۔۔

پھر میرے ذہن میں اس خواب کا وہ حصّہ آتا ہے جہاں پر کاروباری عمارتیں گر کر تباہ ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ میرے ذہن میں پاکستان کا خیال بھی آتا ہے لیکن میں ذکر نہیں کرتا کہ کہیں سچ میں ایسا نہ ہو جائے۔

پھر دوسرا بندہ کہتا ہے کہ 'اگر مُلکوں کی معیشت تباہ ہو رہی ہے تو ہمیں ڈالرز لے کر رکھ لینے چاہییں۔

میں کہتا ہوں کہ۔

میرا مشورہ یہ ہے کہ ہمیں ڈالرز کی بجائے سونا لے کر رکھ لینا چاہیے، یہ سونا کسی بھی مُلک میں چل جائے گا۔ ۔

اور خواب وہیں پر ختم ہو جاتا ہے۔

برائے مہربانی اس کو آگے بھی شیئر کریں اور مزید جاننے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔

جزاکم اللہ خیر۔

Next Post Previous Post