Select Language

پاکستانی آرمی چیف ، سازش اور مارشل لاء

8-8-2017

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم نے یہ خواب 8 اگست 2017 کو دیکھا۔ اس خواب میں میں بڑے کمرے میں ہوتا ہوں جس میں آرمی چیف اور دوسرے لوگ ایک گول ٹیبل پر بیٹھے باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور میں بھی خارجی دروازے پہ کھڑا ہوتا ہوں۔ یہ اجلاس ایک اہم مسئلے کو زیرِبحث لانے کے لیے ہنگامی طور پر منعقد کیا گیا ہوتا ہے۔ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مُلک میں افراتفری پھیلانے اور اسے کمزور بنانے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ یہ لوگ ساده لباس پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔ آرمی چیف جب ان لوگوں کے منصوبے سے آگاه ہوتے ہیں تو بہت ناراض ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "ایسا مت کرنا ورنہ میں مارشل لاء لگا دوں گا۔" وه لوگ کہتے ہیں کہ "تم ہمیں روک نہیں سکتے اور نہ ہی اقتدار میں آکر ہمارا کچھ بگاڑ سکتے ہو"، تب آرمی چیف خاموش ہو جاتے ہیں۔ پھر آرمی چیف ان لوگوں سے دوبارہ کہتے ہیں کہ "میں تم لوگوں کو تنبیہ کر رہا ہوں کہ ایسا نہ کرو" لیکن وه لوگ انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں اور اپنے منصوبے بنانے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

آرمی چیف غصّے میں آکر خارجی دروازے کی طرف آتے ہیں اور مجھے وہاں پاکر میری طرف آتے ہیں اور کہتے ہیں "قاسم! ہماری مدد کریں اور ان لوگوں کو روکیں ورنہ یہ مُلک ٹوٹ جائے گا اور برائے مہربانی ان لوگوں کو سمجھا کر مجھے اطلاع کر دیجئے گا!" میں کہتا ہوں کہ "میں انہیں روکنے کی کوشش کروں گا۔" پھر وه کمرے سے نکل جاتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ "اگر آرمی چیف انہیں نہیں روک پائے تو میں کیسے روک پاؤں گا" اور پھر میں الله پہ بھروسہ کر کے اس ٹیبل کی طرف جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وه لوگ پہلے ہی اپنے منصوبے پر عمل کر رہے ہوتے ہیں۔ میں کچھ دیر کے لیے ان کی کاروایوں پر نظر ڈالتا ہوں اور پھر میں ان سے گفتگو شروع کر دیتا ہوں لیکن مجھے صحیح یاد نہیں کہ میں ان سے کیا کہتا ہوں، آخر کار میں ان کو روکنے میں کامیاب ہوجاتا ہوں۔ پھر میں آرمی چیف کو بتاتا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کو روک لیا ہے، آرمی چیف یہ سُن کر بہت خوش ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "آپ نے بہت بڑا کام کیا ہے، اب آپ ہمارے ساتھ رہیں تاکہ ہم اپنے مُلک کی تعمیرِنو کرسکیں اور جلد ہی ہم بہت طاقتور بن جائیں گے اور ہر طرف امن پھیلائیں گے۔"

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post