سچا دین اسلام اور پوری دنیا میں امن کا قیام
2014
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ اس خواب میں، میں دیکھتا ہوں کہ میں نہا دھو کر، نئے کپڑے پہن کر باہر پارک میں چلا جاتا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ پارک کے مرکزی دروازے کُھلے ہوتے ہیں، پھر میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کو وہاں دیکھتا ہوں اور وہ بے چین نظر آتے ہیں۔ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ یہاں وہاں تشویش میں گھوم رہے ہوتے ہیں اور میں مزاحمت نہیں کرتا اور میں ان کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں کہ شائد خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کے پاس مجھے بتانے کیلئے کچھ ہو۔
خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ مجھے دیکھ کر چونکتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ "اوہ قاسم! میں آپ کا انتظار کر رہا تھا لہذا اپ یہاں آجائیں۔" خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ میرے آگے آگے چل پڑتے ہیں اور میں ان کے پیچھے پیچھے چل پڑتا ہوں اورخاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ مجھے کہیں دور لے جاتے ہیں اور وہاں ایک بڑی عمارت ہوتی ہے۔ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ مجھے عمارت کے اندر لے جاتے ہیں اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ فرماتے ہیں کہ "میرے بیٹے! دیکھو! یہ میرے اسلام کی عمارت تھی، اندر کے رہنما میرے اور میرے اسلام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ہیں، ان لوگوں نے گروہ بنائے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سے کافروں کے غلام بن گئے ہیں اور اس عمارت کے قائدین خلوص سے کام نہیں کررہے، انہیں غریبوں کی بھی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ انصاف کر رہے ہیں یہاں تک کہ اس کے اثرات نچلی سطح تک بھی پہنچ چکے ہیں اور تمام لوگ اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور دوسروں کو بھی اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلنے پر مجبور کر رہے ہیں، اس کی وجہ سے ہر طرف ہنگامہ آرائی اور ناانصافی ہے۔ میرے اسلام کو دنیا کے ہر حصّے میں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔ بے شک میں چاہتا ہوں کہ تم میری اُمّت کے قائد بن جاؤ کیونکہ تم مجھ سے خلوص کے ساتھ پیش آتے ہو اور تم نے اپنے تمام کام انصاف کے ساتھ پورے کئے، اور تم اللہ کے سوا کسی سے مدد کے طلب گار نہیں ہو۔ تم ضرورت مندوں کو دولت دو اور انصاف پھیلاو تاکہ اس کے اثرات تمام عام لوگوں تک پہنچیں اور ہر شخص خوش ہو جائے اور ہر جگہ امن پھیل جائے اور پوری دنیا دیکھے کہ یہی اصل اسلام ہے۔" تب میں کہتا ہوں کہ "جیسے آپ کا حکم!" یہ سُن کر خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ خوش ہوجاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ "بیٹے! کسی چیز کا خوف نہ کھاؤ! اللہ آپ کے ساتھ ہے اور اللہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ (خواب ختم ہوجا تا ہے)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ