پُرامن زمین کی تلاش اور الله پاک کی خاص مدد
2015
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمّد قاسم بیان کرتے ہیں کہ اس خواب میں ہر طرف اندھیرا اور تباہی ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے کسی شیطان مُلک نے ایٹم بم گرا دیا ہو، میں اور کچھ دوسرے لوگ وہاں سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ میرے پاس اُڑنے والی ایک مشین ہوتی ہے، اس میں گیس موجود ہوتی ہے، ہر کوئی اندر ہوتا ہے لیکن میں ابھی تک باہر ہوتا ہوں کیونکہ گیس سے آگ نہیں لگی ہوتی، میں سوچتا ہوں کہ ’’ شاید انجن کام نہیں کر رہا"۔
پھر میں کچھ کرتا ہوں تو چنگاریاں نمودار ہو جاتی ہیں تاہم وہ بہت کم ہوتی ہیں، تقریبا 5 یا 6 چنگاریوں کے بعد آخر کار گیس میں آگ لگ جاتی ہے۔ ایٹم بم کی تابکاری کی وجہ سے میں بیمار ہورہا ہوتا ہوں، میں بمشکل سانس لے پا رہا ہوتا ہوں اور میرے لئے باہر رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
پھر میں دوسروں کے ساتھ شامل ہوجاتا ہوں اور مشین اُڑنا شروع ہو جاتی ہے، لیکن مشین ٹھیک طرح سے نہیں اُڑ رہی ہوتی اور ایک جگہ یہ قریب قریب گر کر تباہ ہونے والی ہوتی ہے لیکن الله پاک اسے بچا لیتا ہے اور پھر مشین ٹھیک طرح سے اُڑنا شروع ہو جاتی ہے اور تیزی سے آگے بڑھنے لگتی ہے۔
پھر ہم آخر کار اس اندھیرے سے باہر آتے ہیں اور آخر کار ہم سورج نکلتے دیکھ پاتے ہیں۔ زمین پر موجود کچھ لوگ ہماری مشین دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "دیکھو یہ لوگ کہاں جارہے ہیں؟" ان میں سے ایک کہتا ہے کہ "وہ یقینی طور پر پُرامن مقام کی طرف جارہے ہیں"۔
وہ سب بلند آواز سے کہتے ہیں کہ "ہمیں اپنے ساتھ لے جاؤ، ہم بھی اس اندھیرے سے نکل کر امن کی سرزمین تک پہنچنا چاہتے ہیں۔" مشین پوری رفتار سے اُڑ رہی ہوتی ہے اور کسی کے لئے نہیں رکتی۔ اس میں صرف وہی لوگ موجود ہوتے ہیں جو اُڑنے سے پہلے اس میں بیٹھ جاتے ہیں۔ جب کہ باقی لوگوں کو اس پُرامن سرزمین تک جانے کے لئے کسی بھی طرح سے ہمارے پیچھے چلنا یا دوڑنا پڑتا ہے۔ پھر میں اللہ کی رحمت کو شدّت سے زمین پر اور اپنی مشین کے اردگرد اُترتا ہوا محسوس کرتا ہوں، اس سے ہماری مشین بہت زیادہ تیز اور تیز تر اُڑنا شروع کر دیتی ہے، اللہ ہماری مشین کی حفاظت کرتا ہے تاکہ ہم پوری رفتار سے آگے بڑھ سکیں، اور وہ لوگ ہمارے پیچھے آ رہے ہوتے ہیں۔ یہ خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ