اللہ پاک کا وعدہ اور معجزاتی شہر کا قیام
10/02/2014
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمّد قاسم بیان کرتے ہیں اس خواب میں میں ایک بہت لمبے اور تھکا دینے والے سفر کے بعد ایک ایسی جگہ پر پہنچتا ہوں جہاں بڑی بڑی عمارتیں ہوتی ہیں۔ میں ایک چھت پر چڑھ جاتا ہوں اور اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ "یہ وہ جگہ ہے جس کنارے سے مجھے بھاگنا ہے۔" پھر اس کے بعد میں اللہ کی رحمت سے ہوا میں بھاگنا شروع کر دیتا ہوں۔ لہذا میں چاروں طرف دیکھتا ہوں کہ ہر چیز واضح ہے یا نہیں۔ لیکن جب میں آسمان کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے پتہ چلتا ہے کہ کچھ افواج نے کسی کو بھی اُڑنے سے روکنے کے لئے جال پھیلا رکھا ہے۔
یہ سب واقعی میرے لئے حوصلہ شکن ہوتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ "اب مجھے کیا کرنا چاہئے۔ اگر میں اس عمارت کے کنارے سے بھاگتا ہوں تو میں اُڑ نہیں سکوں گا۔ میں شاید اوپر لگے جال کی وجہ سے نیچے گر جاؤں۔" تب میں اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ "نہیں! قاسم! اللہ نے مجھے بتایا تھا کہ وہ میری حفاظت کرے گا۔ اور وہ مجھے ناکام نہیں ہونے دے گا۔"
میرے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ چھلانگ لگاؤں اور اپنا پورا بھروسہ اللہ پر رکھوں ورنہ میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ پھر میں اپنا سارا اعتماد اللہ پر رکھ دیتا ہوں۔ اور میں اس کنارے کی طرف بھاگنا شروع کر دیتا ہوں۔کنارے سے نکلنے کے بعد میں اوپر کی طرف اُڑنا شروع کر دیتا ہوں۔ اور پھر اللہ اپنی رحمت سے جال کو پھاڑ دیتا ہے۔ میں اس جال سے بہت آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہوں۔ اور پھر میں نیچے لوگوں کو دیکھتا ہوں جو اپنے کاموں میں بہت مصروف نظر آتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ مجھے دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں "قاسم ہوا میں اُڑ رہا ہے۔"
اور پھر کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ "قاسم جہاں جارہا ہے یہی وہ مقام ہے جس میں اللہ کی رحمت اور برکت ہے۔" پھر وہ لوگ کہتے ہیں کہ "آؤ اس کے پیچھے چلیں۔" اور پھر وہ لوگ اپنے پیارے مکانات اور کاموں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اسی سمت چلنا شروع کر دیتے ہیں جس طرف میں جا رہا ہوتا ہوں۔ میں بہت اُڑتا ہوں اور پھر میں ایک ایسی جگہ پہنچ جاتا ہوں جہاں ایک بہت خوبصورت شہر ہوتا ہے۔ یہ انتہائی اعلی درجے کا شہر ہوتا اور بہت عمدگی سے ڈیزائن کیا گیا ہوتا ہے اور ایسا خوبصورت فن تعمیر ہوتا ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہاں خوبصورت عمارتیں اور گھر ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ سڑکیں بھی حیرت انگیز ہوتی ہیں۔ اس شہر کو حیرت انگیز رنگوں سے سجایا گیا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ عمارتیں بھی بالکل صاف ہوتی ہیں۔ میرے پاس کوئی لفظ نہیں کہ میں اس شہر کی خوبصورتی کی وضاحت کرسکوں۔ اور کوئی ذہن بھی اس کا تصور نہیں کرسکتا۔ ایسا لگاتا ہے کہ جیسے یہ شہر ایک معجزہ ہوتا ہے۔
تب میں سوچتا ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں کہ اللہ نے ان سے ایسے شہر کی تعمیر کروائی ہے اور یہ لوگ کتنے ذہین ہوں گے۔ اور بس اسی کے ساتھ اللہ پاک آسمان سے فرماتا ہے کہ "قاسم! میری رحمت اور میری مدد سے یہ شہر آپ اور آپ کے ساتھی مل کر تعمیر کریں گے۔" اور خواب اسی کے ساتھ خواب ختم ہوجاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ