محمد قاسم کی نوکری اور مالک کا اطمینان
2019 فروری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں اندھیرے میں بے کار زندگی گزار رہا ہوتا ہوں۔ تب میں ایک ایسی کمپنی دیکھتا ہوں جسے کسی کی خدمات لینے میں دلچسپی نہیں ہوتی۔ میں خود سے سوچتا ہوں کہ اس کمپنی کا مالک اچھا آدمی ہے، مجھے اس سے بات کرنی چاہئے۔ میں جاکر اس سے بات کرتا ہوں اور اس سے کہتا ہوں کہ "میں اندھیروں میں زندگی گزار رہا ہوں اگر آپ مجھے موقع دیتے ہیں تو میں اس اندھیرے کی زندگی سے نکل سکتا ہوں۔" مالک مجھے زیادہ توجہ نہیں دیتا لیکن وہ مجھے کہتا ہے کہ "میں آپ کو صرف ایک موقع فراہم کرسکتا ہوں، اگر آپ بہتر کام نہ کرسکے تو میں آپ کی مدد کرنے کے قابل نہیں رہوں گا۔" وہ مجھے ایک موقع فراہم کرتا ہے اور پھر میں اپنا کام شروع کردیتا ہوں، میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
پھر آہستہ آہستہ میری ترقی بہتر ہونے لگتی ہے۔ آہستہ آہستہ مالک میرے کام سے خوش ہونے لگتا ہے اور سوچتا ہے کہ میں اچھا کر رہا ہوں اور یہ سب اس کی توقعات کے مطابق ہوتا ہے۔ تب مالک دوسرے لوگوں کو میرے کام کے بارے میں بتانا شروع کردیتا ہے کہ قاسم اچھا کررہا ہے۔ پھر وہ اتنا خوش ہوجاتا ہے کہ وہ کیمروں کے ذریعے مجھ پر نگاہ رکھنا شروع کردیتا ہے۔ وہ مجھ سے بہت خوش ہوتا ہے کہ ایک بار وہ ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں شریک ہوتا ہے اور مجھے اس کے درمیان میں بُلاتا ہے۔ وہ پوری توجہ کے ساتھ میری باتیں سُننے لگتا ہے اور میٹنگ میں موجود دیگر لوگوں کو نظرانداز کرتا ہے۔ دیگر شرکاء بھی محسوس کرتے ہیں کہ مالک قاسم پر زیادہ توجہ دے رہا ہے اور ہمیں نظرانداز کررہا ہے۔ میرا مطلب ہے مالک بہت خوش ہوجاتا ہے۔
یہ خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ