Select Language

محمد قاسم بن عبدالکریم کا مشہور ترین شخصیت بن جانا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

November-19-2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ اس خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنے گھر کی نچلی منزل پر ہوتا ہوں۔ کچھ لوگ پاکستان میں مجھ سے ملنے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ (شاید انڈونیشیا اور ملائیشیا) بارش کی کمی اور خشک سالی کا شکار ہے۔ اس علاقے میں لوگوں کے گروہ ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے بارش اور آسانی کے لیے دعائیں کر رہے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی میں یہ بھی سوچ رہا ہوتا ہوں کہ جب تک ہوا میں نمی نہیں ہوگی میرے پودے جو میرے گھر میں ہیں نہیں اُگیں گے۔ دوسری جگہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے اور اسی وجہ سے ہوا میں نمی کی کمی ہے۔

پھر میں دیکھتا ہوں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان لوگوں کی پکار پر لبیک کہتے ہیں اور اس علاقے میں بارش ہوتی ہے۔ اس بارش کی وجہ سے میرے گھر پر بھی اثر پڑتا ہے اور میں اپنی کھڑکی سے باہر کو بوندا باندی دیکھتا ہوں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ یہ نمی میرے پودوں کی مدد کرے گی۔

پھر میں اپنے گھر سے باہر جاتا ہوں کہ دیکھوں کہ کس قسم کے بادل یہ بارش لا رہے ہیں، لیکن مجھے سیاہ بادل نظر نہیں آتے، مجھے صرف سفید بادل اور بارش نظر آتی ہے۔ پھر میں اپنے گھر کے اندر واپس آتا ہوں۔

پھر خواب جاری رہتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ چند مہینے گزر گئے اور وہ لوگ جو پہلے آئے تھے دوبارہ لوٹ آئے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ وقت جنوری کے آخر یا فروری کا ہے۔ جب وہ واپس آتے ہیں تو کام دوبارہ شروع ہوتا ہے اور بہت سے لوگوں کو میرے خوابوں کا پتہ چل جاتا ہے۔ جب خواب پھیلتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ اینکرز اور صحافی مزید خاموش نہیں رہتے اور وہ میرے خوابوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں، اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ میرے کپڑے رسمی طور پر تبدیل ہوگئے۔ خواب پھر پھیلتے ہیں اور سال گزرتا ہے، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ اس وقت میں ایک معروف شخص بن گیا ہوں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہماری مدد کرتا رہتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ اس سال کے آخر تک کام ہو جائے گا۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post