محمد قاسم کی سجاوٹ والی کار
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم اس خواب میں بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے کمرے میں تھا میں نے نہا دھو کر نئے کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔ میرا گھر بہت پُرانا، خراب اور زنگ آلود ہوتا ہے اور میں اپنے خوابوں کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہوں کہ "میرے کتنے خواب پورے ہوئے ہیں؟ اور میں اپنے خوابوں کے مطابق ابھی کہاں ہوں؟" تب میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ "میرے خواب ان لوگوں سے متعلق سچ ہوگئے جن سے اب تک میں ملا ہوں، اور یہ لوگ مجھ سے بہتر ہیں اور سخت محنت کر سکتے ہیں اور میں اپنی کمزوری کی وجہ سے تیز اور سخت محنت کرنے کے قابل نہیں ہوں، اگر میری کمزوری ختم ہو گئی تو میں بھی اسی طرح کام کروں گا جیسے وہ کررہے ہیں۔" تب میں نے کہتا ہوں ’’چلیں! شاید مزید خواب بھی جلد ہی پورے ہوجائیں!"
پھر میں کمرے سے باہر جاتا ہوں اور اپنے گھر کے سامنے والی سڑک پر جا کر مناظر دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ہماری پُرانی کار آرہی ہوتی ہے اور وہ کار میرے سامنے آکر رُک جاتی ہے اور دو نو عمر لڑکے باہر آتے ہیں، ایک عمر میں بڑا ہوتا ہے اور دوسرا چھوٹا ہوتا ہے۔ جب میں کار اور لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو میں کہتا ہوں کہ "اوہ یہ ہماری پُرانی کار ہے، ہمیں اسے ٹھیک کرنا پڑا تھا اور اب یہ اللہ کی مدد سے دوبارہ چلنے کے قابل ہے۔" اور اب نوجوان اور محنتی لوگ اس کار کو چلا رہے ہیں۔ بڑا لڑکا چھوٹے لڑکے سے بات کرتا ہے کہ ‘‘ ہمیں اس کار کے لئے چیزیں سجانا پڑیں گی تاکہ یہ کار زیادہ اچھی لگے۔" سب سے کم عمر لڑکا کہتا ہے کہ "ہاں وہ لڑکا جلد ہی اس کار کو سجانے آئے گا۔"
وہ کار سے سجاوٹ اُتار دیتے ہیں اور گیراج میں کھڑا کر دیتے ہیں اور اس دوران میں ان سے کوئی بات نہیں کرتا۔ میں صرف یہ سوچ کر ان کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ "وہ کیا کر رہے ہیں؟" تب وہ اسی گھر میں چلے جاتے ہیں جہاں سے میں باہر آیا ہوتا ہوں۔ تب میں کہتا ہوں کہ "ہاں ہم پھر سے ایک جگہ پر اکٹھے ہو رہے ہیں، ہم مختلف جگہوں پر رہ رہے تھے۔ اب ہم اپنے پرانے گھر میں جمع ہو رہے ہیں اور جلد ہی مزید لوگ ہمیں جان لیں گے اور وہ جلد ہی ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔"
تب میں گھر کے اندر جاتا ہوں کہ گھر کے اندر وہ لڑکے کیا کر رہے ہیں۔ میں ان نوعمر لڑکوں سمیت تقریبا 4 سے 5 افراد کو دیکھتا ہوں، وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ "ہمیں مزید اچھے کام کرنا ہوں گے۔" میں ان کی طرف دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں چلیں انھیں منصوبے بنانے دیں اور انکو پریشان نہ کریں۔ اس سب کے دوران میں نے کسی سے بات نہیں کی اور پھر میں دوبارہ باہر چلا گیا۔
جب میں دوبارہ گیراج جاتا ہوں تو میں ایک شخص کو دیکھتا ہوں جس نے سجاوٹ کا انتظام کیا ہوتا ہے۔ جب میں اسے دیکھتا ہوں تو میں کہتا ہوں کہ "میں نے اسے کہیں پہلے دیکھا ہوا ہے لیکن مجھے یاد نہیں ۔" میں اس سے پوچھتا ہوں کہ "آپ کون ہیں اور آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟" میں نے اسے یہ نہیں بتایا کہ میں نے اسے پہلے دیکھا ہوا ہے، وہ کہتا ہے کہ "میں وہ آدمی ہوں جو کاروں کو سجاتا ہے اور میں یہاں اس لئے آیا ہوں کیوں کہ کسی نے مجھے اس گاڑی کو سجانے کے لئے کہا ہے۔" میں کہتا ہوں کہ "ہاں میں نے نوجوان لڑکوں کو آپ کے بارے میں بات کرتے دیکھا تھا۔ " پھر میں پوچھتا ہوں کہ "کیا آپ اس کام کے ماہر ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ کیا آپ پیشہ ور ہیں؟" وہ کہتا ہے کہ "میں نے پہلے بھی بہت ساری کاروں کو سجایا ہے، کاریں جو آپ سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں، میں نے ان سب کو سجایا ہے، لہذا فکر نہ کریں، میں آپ کی کار کو پیشہ ورانہ انداز میں سجاؤں گا۔" تب میں اس کے ساتھ کام کرنا شروع کرتا ہوں تاکہ کار کو سجانے میں کوئی غلطی باقی نہیں رہے اور جب دوسرے لوگ ہماری کار دیکھیں تو انہیں ہماری کار دیکھ کر اچھا لگنا چاہئے۔
ایک ڈبّہ ہوتا ہے جس میں رنگ اور برش رکھے ہوتے ہیں، وہ خوبصورت رنگ اور برش ہوتے ہیں۔ اس طرح کے رنگ میں نے پہلے کبھی کسی دوسری کاروں پر نہیں دیکھے ہوتے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس باکس میں کچھ رنگ اور برش غائب ہوتے ہیں، میں اس سے پوچھتا ہوں کہ "وہ کیوں گُم ہیں اور کہاں ہیں؟" وہ کہتا ہے کہ "یہ وہ تمام سجاوٹیں ہیں جو میرے پاس ہیں اور وہ لڑکے ان سب کو لے گئے-" وہ ان کو چھوڑنے کیلئے کہتا ہے، تب میں کہتا ہوں کہ "انتظار کرو مجھے وہ سجاوٹیں مل جائیں گی، شاید وہ دوسری جگہ پر ہوں۔" تب میں ان تمام سجاوٹوں کو دیکھتا ہوں اور میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ "یا الله! ان کو ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔" اور پھر مجھے 3 سے 4 رنگ ملتے ہیں اور میں اس لڑکے کو دیتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ ’’اچھا ہوا تم کو کچھ رنگ تو ملے۔‘‘ تب میں اس سے کہتا ہوں کہ ’’لگ بھگ 4 رنگ ابھی تک لاپتہ ہیں اور اس طرح تو کار کو صحیح طور پر سجایا نہیں جا سکے گا۔‘‘ پھر وہ مجھ سے کہتا ہے کہ "میں اس کار کو اس طرح سجاؤں گا کہ کسی کو اس کی خبر نہیں ہوگی۔" پھر وہ اس کار کو سجانا شروع کردیتا ہے اور کہتا ہے کہ "جب یہ کار تیار ہوجائے گی تو لوگ آپ کے بارے میں پوچھیں گے کہ آپ نے ایسا کیسے کیا اور یہ کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی بھی ایسی سجاوٹ والی کار نہیں دیکھی۔" (خواب یہاں ختم ہوجاتا ہے)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ