Select Language

برکت والی کار

فروری 2017

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم

ہم لوگ وہ آخری نسل ہیں جن کی اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے گاڑی استعمال کرنے کی باری ہے۔ لیکن ہمیں مایوسی ہوتی ہے جب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ پچھلی نسل نے اس گاڑی کا غلط استعمال کیا ہے۔ سب کچھ اس خواب میں، میں نے دیکھا کہ مکمل طور پر ضائع اور بہت بُری طرح سے تباہ کر دیا ہے۔ نشستیں کچرا ہوچکی ہیں، انجن مکمل طور پر پھنس گئے ہیں، ٹائر فلیٹ ہیں اور گاڑی کسی صورت چل نہیں سکتی۔ پھر میں اور کچھ لوگ میرے ساتھ گاڑی کو ٹھیک کرنے لگتے ہیں۔ میرے فروری کے خواب کے مطابق ہم زیادہ سے زیادہ حصّوں کو ٹھیک کرتے ہیں۔ میں اور میرے ساتھ وہ لوگ سخت محنت کرتے ہیں؛ مثال کے طور پر ایک خواب میں ہم اکھٹّے ہو کر انجن کو باہر نکالتے ہیں اور اسے تبدیل کردیتے ہیں، ایک دوسرے خواب میں ہم گاڑی کی باڈی کو تبدیل کردیتے ہیں، ایک خواب میں ہم انجن اسٹارٹ کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں جبکہ انجن بہت بُری طرح سے متاثر ہوتا ہے لیکن ہم اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ گاڑی میں بریک نہیں ہوتی تو ہم گاڑی کو روک دیتے ہیں اور بہت سارے کام کو ٹھیک کرتے ہیں۔

02-11-2017

اس خواب میں، میں نے دیکھا کہ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ اِدھر اُدھر ٹھہل رہے ہوتے ہیں۔ وہ بہت تھکے ہوۓ اور پریشان نظر آرہے ہوتے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر ہم میں محنت اور تیزی سے کام کرنے کے لئے حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے اور آخرکار گاڑی چلانے کے قابل ہوجاتی ہے لیکن وہ بہت سُست رفتار ہوتی ہے۔ میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کو بتاتا ہوں کہ ہم نے گاڑی چلا لی ہے تاہم یہ بہت تیز نہیں ہے۔ اس پر خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ سچی خوشی کے ساتھ قریب آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "یہ میری پُرانی گاڑی ہے اور اب ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ اسے دوبارہ چلاسکیں۔" گاڑی کے پیچھے میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ, ایک خاتون اور تین دوسرے لوگ ہوتے ہیں اور سامنے ایک نوجوان ڈرائیور ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ "ہم اللہ کی رحمت کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔"

(یہاں خواب ختم ہو جاتا ہے)

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post