Select Language

محمّد قاسم کی خوشخبری، کورونا وائرس کا علاج ممکن

22/03/2020

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمّد قاسم کہتے ہیں کہ اس خواب میں میں کالے اور سفید رنگ کی اسکرین دیکھتا ہوں اور اس میں کورونا وائرس مجھے اپنی وائرس کی شکل میں ہی حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اسے ایک خوردبین کے تحت دیکھ رہا ہوں۔ کسی نے مجھے بتایا کہ "اگر ہم اس وائرس کو کسی خاص طریقے سے کاٹ دیتے ہیں تو یہ وائرس کمزور اور غیر موثر ہوجاتا ہے۔" اس کے بعد اس نے میرے سامنے ایک خاص جگہ سے وائرس کاٹا اور بتایا کہ "اب اگر ہم اس کمزور وائرس کو انسانی جسم میں ڈال دیں تو پھر اس سے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ نیز جسم کا قوت مدافعت کا نظام اس وائرس سے متعلق معلومات کو محفوظ کرلے گا اور جسم کو اس کے خلاف لڑنے کے لئے حکمت عملی مل جائے گی۔ اب اگر اصل وائرس انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے تو مدافعتی نظام اسے تسلیم کرے گا اور اسکے منفی اثر کو ختم کردے گا اور جسم پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا۔"

اس کے بعد میں کہتا ہوں کہ شاید یہ بات عام لوگوں کو سمجھ میں نہ آے لیکن اگر میں کسی ماہر ڈاکٹر کو اس کی وضاحت کروں گا تو وہ اسے آسانی سے سمجھ جائے گا اور خواب وہیں ختم ہو جاتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post