اللہ نے پاکستان کو کیوں بنایا؟
﷽
میں، محمد قاسم، اِس خواب میں اللہﷻ سے پوچھتا ہوں:
یا اللہ، تُو نے پاکستان کو کیوں بنایا؟
میں اللہ سے کہتا ہوں:
یا اللہ! ہر بُرائی پاکستان میں ہے۔ نہ امن ہے نہ خوشحالی ہے، ہر طرف قتل وغارت اور ناانصافی ہے۔
تو اللہﷻ مجھ سے فرماتا ہے:
قاسم! آج سے ۱۴۰۰ سال پہلے جب خاتم النبیین محمدﷺ اِس دنیا میں تھے تو اکثر دعا مانگا کرتے تھے کہ "یا اللہ! قیامت کے قریب ایک ایسا مُلک بنا جس کا نام لاالہ الااللہ ہو! اور جب میرا اسلام پُوری دنیا میں مغلوب ہو چکا ہو تو اِس مُلک سے میرا سچا اِسلام پِھر سے پُوری دنیا میں پھیلے۔"
اللہ نے فرمایا:
قاسم! میں نے خاتم النبیین محمدﷺ کی دعا قبول کر لی اور پِھر میں نے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا۔ قاسم! میں پاکستان کا دفاع بھی کروں گا اور اِس کی حفاظت بھی کروں گا۔