عمران خان کی ناکامی اور پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق سچ ہونے والے خواب
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
عمران خان ناکام کیوں ہوئے ؟
آخرکار وہ وقت آہی گیا جسکے بار ے میں محمد قاسم نے آپ کو 2018 میں ہی بتا دیا تھا کہ عمران خان جلد یا بدیر ناکام ہو جائیں گے۔ اور آج عمران خان بھی اپنی ناکامی کو قبول کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو بارہا کہہ چکے ہیں کہ آخری زمانے میں مومنوں کو سچے خوابوں کے ذریعہ رہنمائی دی جائے گی لیکن حکومت کے وزراء نے ہماری بات کو سنجیدہ نہ لیا۔
آج مجھے آپ سے یعنی عوام سے کچھ سوال پوچھنے ہیں اسلئے ذرا اسکرین پر نظریں جما کر رکھئے گا۔ کیا ہم نے آپ کو 2018 میں ہی نہیں بتا دیا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی اور وزراء کی نا اہلی اور نظام کو بہتر طریقے پر نہ سمجھنے کی وجہ سے ناکام ہو جائیں گے۔
کیا ہم نے خبردار نہیں کیا تھا کہ عمران خان اپنے ہی نشیمن پر گرائیں گے بجلیاں اور عمران خان کی حکومت کے اتحادی ہی انکو بلیک میل کریں گے۔ کیا ہم نے آپکو یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اور کرپٹ مافیا عمران خان کو نہیں چلنے دیں گے۔ آج ہماری کہی ہوئی ایک ایک بات اور وارننگ بالکل ویسے ہی سچی ثابت ہورہی ہے۔ آپ اپنی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خواب ہم نے 2018 میں بیان کئے تھے۔ اور حرف بہ حرف ویسے ہی ہورہا ہے۔
اور آج عمران خان نے بھی یہ تسلیم کر لیا ہے کہ انکو نظام کو سمجھنے ہی میں ڈیڑھ سال لگ گئے۔ اور انکی جگہ مہاتیر محمد بھی ہوتا تو کچھ نہ کرپاتا۔ یہ انہوں نے ایک طرح سے اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے۔
عمران خان (تقریر کرتے ہوئے): "ہمیں تین مہینے تو صرف سمجھنے میں لگ گئے۔ ہر چیز جو ہم باہر سے بیٹھ کر دیکھ رہے تھے وہ بالکل مختلف تھی جب گورنمنٹ آئی۔ یعنی ڈیڑھ سال تک ہمیں اصل حقائق کا ہی نہیں پتہ چل رہا تھا۔ کسی منسٹری سے کبھی کوئی فگر آجاتی تھی تو ہم سمجھتے تھے کہ یہ بڑا اچھا کررہا ہے پھر پتہ چلتا تھا کہ کوئی اور فگر آگئی ہے۔"
عمران خان صاحب! آپ الیکشن کے وقت ڈر گئے تھے کہ پتہ نہیں میں وزیر اعظم بن پاؤں گا یا نہیں اس لئے آپ نے ایک بےسمت اور کمزور حکومت کو بنانے پر ترجیح دی۔ آپ کو چائیے تھا کہ آپ اسمبلیاں تحلیل کردیتے جو آپ کے اتحادیوں اور دوسرے اداروں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہورہی ہوتیں۔
اب ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ محمد قاسم کے خوابوں کے مطابق کہیں عمران خان یہ نہ کہدیں کہ مجھ سے اگر کوئی بہتر کام کر سکتا ہے تو وہ آجائے۔ عمران خان صاحب! آپ غریب کے حق میں بات کرتے ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مثالیں دیتے تھے جبکہ آپکی حکومت نے غریبوں کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اور آپ نے عوام کو یہ کہنے پر مجبور کردیا ہے کہ پچھلی حکومت آپ کی حکومت سے بہتر تھی اور غریب یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ اسکو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ آپ نے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کتنا کم کرلیا ہے۔ وہ تو بس اپنے بچوں کو بھوک سے تڑپتا اور مرتا نہیں دیکھ سکتا۔
کورونا وائرس سے متعلق محمّد قاسم نے پہلے ہی بتا دیا تھا
محمد قاسم نے 2017 میں اپنے معاشی زلزلے والے خواب کے ذریعہ جو بتایا تھا اس کے اثرات مُلکوں کی معیشت پر کورونا کے ذریعہ مرتب ہو رہے ہیں اور پاکستان میں کورونا کی کمی کا کریڈٹ تو آپکی حکومت نے لیا جسکی اصل وجہ گرمی کی شدّت تھی لیکن اب جب کورونا پھیل رہا ہے، یہ بھی محمد قاسم نے اپنے ایک خواب میں پہلے ہی بیان کردیا تھا کہ نومبر کے بعد کورونا کیسز میں شدّت آئے گی۔
اور معاشی معاملات کی طرح صحت کے شعبے میں بھی عمران خان کی حکومت بے بس ہی نظر آتی ہے۔ عمران خان صاحب! جلد آپکو اور آپکی حکومت کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ہم تاریخ کے کس موڑ پر کھڑے ہیں اور ہمارے پاس کتنا وقت باقی ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ