دھنسی ہوئی زمین اور عمران خان
25 /08/ 2018
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس خواب میں محمد قاسم نے دیکھا کہ میں ایک کُھلے میدان میں ہوتا ہوں۔ اور بھی کافی لوگ وہاں پہ موجود ہوتے ہیں جیسے گشت کر رہے ہوں۔ زمین بہت بڑی ہوتی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے۔ مگر اچانک کچھ ہوتا ہے اور زمین ایک دریا کی مانند بہت گہری دھنس جاتی ہے اور اس سے کافی لوگوں کا نقصان ہوتا ہے۔ میں یہ سب دیکھ کر کہتا ہوں کہ "یہ کیا ہوا۔ سب ٹھیک ہی تو تھا، اتنی ساری زمین کیسے دھنس گئی؟" لوگ تھوڑا انتظار کرتے ہیں کہ شاید یہ ٹھیک ہو جائے مگر کچھ ٹھیک نہیں ہوتا۔ میں کہتا ہو ں کہ "عمران خان کو تو ذرا میں دیکھوں کہ کیا کر رہے ہیں۔" پھر میں وہاں جاتا ہوں جہاں عمران خان ہوتے ہیں تو وہ اور انکے ساتھ کچھ اور لوگ کہیں جا رہے ہوتے ہیں۔ عمران خان اسی طرح غصّے میں چل رہے ہوتے ہیں جیسے وہ اکثر چلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "کیا مصیبت ہے۔ ہمیں کا م کیوں نہیں کرنے دے رہے لوگ؟ یہ جو حادثہ ہوا ہے یہ سب کیسے ٹھیک ہو گا؟"