Select Language

عمران خان کی حکومت پاکستان میں اصلاحات کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے

27/08/2018

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم نے اس خواب میں دیکھا کہ وزیر اعظم عمران خان مختلف اداروں میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اصرارہوتا ہے کہ کوئی اصلاحات نہیں کی جارہی ہیں اور اب بھی سب کچھ یکساں ہے۔ میڈیا اور صحافی یہ بھی اصرار کرتے ہیں کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے پاس وہی پرانے لوگ ہیں جو پچھلی حکومتوں کا بھی حصّہ رہے ہیں، وہ کیا تبدیلی لانے جا رہے ہیں؟ لیکن پی ٹی آئی اور اس کی حکومت ان تمام الزامات کو مسترد کرتی ہے اور ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ہم سخت محنت کر رہے ہیں اور بہت کام ہو رہا ہے۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حامی، اصرار کرتے ہیں کہ ان کی حکومت سب کچھ ٹھیک کر رہی ہے۔ پھر اچانک کچھ ہوتا ہے اور سب کچھ اُلٹ ہو جاتا ہے اور حکومت کی کارکردگی کی حقیقت سامنے آجاتی ہے اور لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ وہ اس صورتحال پر یقین نہیں کرسکتے اور یہ کہتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہیں کہ "یہ کیا ہوا ہے؟ عمران خان بھی ناکام ہوگئے!" اور اس کے بعد پاکستان میں شدید بحران پیدا ہو جاتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post