Select Language

عمران خان کے قریب ترین لوگ اور محمد قاسم کا پیغام

9-02-2019

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں گھر سے باہر آتا ہوں اور ایک بڑے ہال کے اندر جاتا ہوں۔ وہاں پر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو عمران خان کے ہم جماعت یا عمران خان کے قریبی لوگ ہوتے ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ "میں اپنے خوابوں کی خبر عمران خان تک پہنچانا چاہتا ہوں۔" تب وہ جواب دیتے ہیں کہ "ہم عمران خان کے قریبی ضرور ہیں لیکن اگر آپ خود ان تک یہ خبریں پہنچائیں تو یہ ایک الگ بات ہوگی اور وہ آپ کے خواب آپ ہی کی زبانی سُنیں تو زیادہ بہتر ہوگا، اس لئے آپ خود کوشش کریں۔" اور وہ مجھے کسی جگہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ عمران خان وہاں ہوں گے۔

کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ "خواب پھیلانے کے بعد آپ کیا کریں گے؟" تو میں کہتا ہوں کہ "میں ایک کمپنی بنائوں گا اور لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا اور ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، مُلک خوشحال ہوگا اور ترقی کرے گا۔"

یہ خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post