عمران خان کا سادگی اختیار کرنے کا فیصلہ
3/02/2021
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ خواب محمد قاسم نے 3 فروری 2021 کو دیکھا اس خواب کے شروع میں عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہوتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے بجلی اور پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے اور پچھلی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے آج ہمیں یہ مشکل وقت دیکھنا پڑ رہا ہے۔ لیکن یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور ہماری معیشت سنبھل رہی ہے لیکن تھوڑا ٹائم لگے گا۔ اپ لوگ سادگی اختیار کریں اور بجلی، گیس اور پٹرول کی بچت کریں اور غیرضروری استعمال نہ کریں۔ تو میں کہتا ہوں کہ "یہ کیا ہو رہا ہے میرے پُرانے خواب میں فوج والے یہ کہتے ہیں کہ آپ لوگ سادگی اپنائیں لیکن یہاں تو کچھ اور ہی ہوا ہے" اور میں یہ دیکھ کر پریشان ہوجاتا ہوں۔ پھر میں عمران خان کے پیچھے چل پڑتا ہوں اور کہتا ہوں کہ "آخر عمران خان نے یہ کیوں کہا ہے؟" آگے جا کر میں دیکھتا ہوں کہ عمران خان اپنے قریبی بندوں سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ "ہم لوگ اپوزیشن کے پیچھے لگے رہے اور ہم نے معیشت اور بڑی کمپنیوں کی طرف دھیان ہی نہیں دیا اس کی وجہ سے چار، پانچ ارب روپے کا نقصان ہوگیا اور اب ہمارے پاس پیسا نہیں ہے۔ اور اب میں نے قوم سے یہ کہا ہے کہ آپ لوگ بچت کریں اور سادگی اپنائیں کیوں کہ ہمارے پاس اور تو کوئی حل نہیں ہے اور ہم ناکام ہوگئے ہیں۔ ہم اس طرح سے نہیں کر سکے جس طرح سے ہم نے قوم سے وعدے کئے تھے۔
اس کے بعد خواب میں ایک اور تقریب ہوتی ہے تو عمران خان اُدھر بھی جاتے ہیں تو اُدھر جا کر وہ پھر سے وہی کہتے ہیں کہ ہماری معیشت سنبھل رہی ہے، ذرا مشکل وقت ہے لیکن آپ کو تھوڑا برداشت کرنا پڑے گا۔ اور ان چوروں کو تو میں نے چھوڑنا نہیں ہے۔" اور پھر وہ اپنی گورنمنٹ کی تعریف کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ سب باتیں سُن کر میں حیران ہوتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ "اُدھر تو یہ اپنی ناکامی تسلیم کر رہے تھے اور اب عوام کے سامنے آ کر کہرہے ہیں کہ ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔" اس کے بعد وہ پھر سے اسی کمرے میں جاتے ہیں اور پھر سے وہی اپنی بات بتاتے ہیں کہ "ہم ناکام ہوگئے ہیں" تو میں کہتا ہوں کہ "یہ آخر عوام کو دھوکہ میں کیوں رکھ رہے ہیں، اگر وہ ناکام ہوگئے ہیں تو پھر وہ سب کے سامنے تسلیم کر لیں اس میں عوام کو دھوکے میں رکھنے کی ضرورت کیا ہے۔" اور یہ خواب وہیں ختم ہو جاتا ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ