Select Language

محمّد قاسم کے خوابوں کی پہلی نشانی

06/06/2017

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم!

محمد قاسم نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی عمارت کے کمرے میں ہوتا ہوں۔ میں کچھ لوگوں کو اپنے خواب بیان کر رہا ہوتا ہوں کہ "مستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے اور مسلمانوں پر ایک بہت بُرا وقت آنے والا ہے اور اسلام کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی لیکن اللہ مسلمانوں کی مدد کرے گا اور اسلام پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔" پھر ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ "قاسم! تمہارے خواب کب سچے ہوں گے؟" تو میں خاموش ہو جاتا ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ "صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ خواب کب سچے ہوں گے۔ میں تو صرف اپنے خوابوں سے اندازہ ہی لگا سکتا ہوں کہ یہ کب سچے ہوں گے۔" ایک اور شخص نے پوچھا کہ "تمہارے خواب سچے ہونے کی کیا نشانیاں ہیں؟ ہم کیسے تمہارا یقین کر لیں؟ ہمیں مستقبل ميں ہونے والے واقعات کے بارے میں بتاؤ جو یہ ثابت کریں کہ تمہارے خواب سچے ہونے جا رہے ہیں"، اور وہ مجھ سے طرح طرح کے سوالات پوچھتے ہیں اور میرے پاس کہنے کے ليے کچھ بھی نہیں ہوتا اور میں وہاں سے چل پڑتا ہوں۔ پھر ایک شخص جو میرے خوابوں پہ یقین کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ "قاسم! کے خواب سچے ہیں اور میں اس پر تحقيق بھی کروں گا گا اور پتہ لگانے کی کوشش بھی کروں گا کہ یہ خواب کب سچے ہوں گے اور پہلے کون سے واقعات رونما ہوں گے۔" پھر وہ وہاں سے اُٹھ کر ایک سمت میں جاتا ہے اور ایک لائبریری نُما کمرے میں داخل ہوتا ہے وہاں ایک کتاب پڑی ہوتی ہے جس کے اُوپر ایک کاغذ پڑا ہوتا ہے وہ اس کاغذ کو کھولتا ہے تو اس میں یہ تحریر درج ہوتی ہے کہ "قاسم کے خوابوں کی پہلی نشانی یہ ہے کہ پاکستان کو تورا بورا بنانے کی کوشش کی جائے گی۔"

Next Post Previous Post