اللہ سبحانہ وتعالٰی اور پاکستان
بہار کا موسم یا گرمیوں کی شروعات 2011
﷽
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ تبارک وتعالٰی پاکستان کے بارے میں مسلمانوں کو سمجھا رہا ہوتا ہے۔ اللہ تبارک وتعالٰی پاکستانیوں کو سمجھانے کے لئے بہت سی نشانیاں دکھاتا ہے لیکن انہیں کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ تب اللہ تبارک وتعالٰی خود کو بحیرہ عرب کی طرف راغب کرتا ہے اور پاکستانیوں سے کہتا ہے کہ "تم لوگ سمجھنے والے نہیں ہو۔"
میں یہ سب کچھ ایک چھوٹے سے بادل سے دیکھ رہا ہوتا ہوں جس پر میں بیٹھا ہوتا ہوں۔ میں یہ سب دیکھ کر پریشان ہوجاتا ہوں۔ تب میں پاکستانی عوام کو سمجھانے کے لئے اُترتا ہوں۔
جب اللہ تبارک وتعالیٰ دیکھتا ہے کہ قاسم یہ کام کر رہا ہے تو پھر اللہ تبارک وتعالٰی میری طرف توجہ دینا شروع کردیتا ہے۔
ڈیڑھ سال بعد میں نے اس خواب کا دوسرا حصّہ دیکھا۔
میں زمین پر پہنچتا ہوں اور پاکستان کا ایک چکر لگاتا ہوں۔ تب اللہ تبارک وتعالٰی میرے آس پاس ایک حد بندی بنا دیتا ہے تاکہ کوئی بھی چیز مجھے نقصان نہ پہنچا سکے۔
تب میں اللہ تبارک وتعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ "اے اللہ پاکستان اور اسکے لوگوں پر اپنی رحمتیں بھیج!" پھر زمین اللہ تبارک وتعالٰی کے فضل و کرم سے اپنے خزانوں کو بہانے لگتی ہے۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ