خواب پھیلانے کے مشن پر کام
فروری 2018
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمّد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہم ایک گھر میں رہ رہے ہوتے ہیں۔ یہ گھر میں نے خوابوں میں کئی بار دیکھا ہے۔ اسے بہت نقصان پہنچا ہوتا ہے اور بہت سارے لوگ اس کی مرمت کررہے ہوتے ہیں۔ میں گھر کے اندر کچھ کام کر رہا ہوتا ہوں کام ختم کرنے کے بعد میں کہتا ہوں کہ "مجھے دوسرے لوگوں کو اور ان کے کام کو دیکھنا چاہیے۔" وہ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن میں اپنے کام کی وجہ سے ان سے نہیں مل سکتا۔ پھر میں باہر جاتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ ان لوگوں نے گھر پر پینٹنگ کی ہوتی ہے۔ اسکے بعد وہ باہر کی دیواروں اور دیگر چیزوں کی مرمت کرتے ہیں۔ وہ ابھی تک اندر نہیں آتے کیونکہ وہ باہر ہی مصروف ہوتے ہیں۔ میں دروازے پر جاتا ہوں اور میں دروازے سے لوگوں کو دیکھتا ہوں، اور وہ اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ میں ان کا کام دروازے کی جگہ سے دیکھتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ '' ابھی بہت کام باقی ہے، وہ پہلے باہر کا کام ختم کردیں گے پھر وہ اندر آجائیں گے اور اس میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ '' جب میں باہر جاتا ہوں تو وہ مجھے دیکھتے ہیں اور مجھے وہاں دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ مصافحہ کرنا شروع کرتا ہوں اور میں ان سے کہتا ہوں کہ "میں اپنے اہم کام میں مصروف تھا اور مجھے ابھی آپ سے ملنے کا وقت ملا ہے۔" وہ کہتے ہیں کہ ’’ ہمیں اس بات کی فکر نہیں، ہم یہاں کام کر رہے ہیں۔ ’’ پھر ہم اپنے کام کے بارے میں بات کرنا شروع کردیتے ہیں۔ (خواب ختم ہوتا ہے)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ