چیونٹیوں کا لکڑی کے ڈائس بنانا
2019 فروری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس خواب میں کچھ لوگ آکر مجھے دعوت دیتے ہیں۔ ان میں کچھ مذہبی اور کچھ سیاسی ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ "یہاں آکر بات کریں۔" وہ مجھ سے اسٹیج پر آنے اور ڈائس / پوڈیم کے سامنے بولنے کو کہتے ہیں۔ وہ ڈائس/ پوڈیم غیر مسلم مُلک سے درآمد کیا گیا ہوتا ہے اور انہوں نے بنایا ہوتا ہے۔ اور جب میں اسے دیکھتا ہوں تو میں کہتا ہوں کہ یہ تو کافروں نے بنایا ہے۔ میں اسے لات مارتا ہوں تو وہ زمین پر جا گرتا ہے۔
اس زمین سے جہاں چیونٹیاں موجود ہوتی ہیں، میں کہتا ہوں کہ وہ میرے لئے ڈائس / پوڈیم بنائیں۔ میں کافروں کے تیار کردہ ڈائس/ پوڈیم پر تقریر نہیں کروں گا۔ وہ چیونٹیاں زمین سے باہر آتی ہیں اور لکڑی کے ڈائس / پوڈیم بناتی ہیں۔ لوگ بہت حیران ہوجاتے ہیں کہ "یہ کیسے ہوا! ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا!"
تب میں وہاں تقریر کرتا ہوں اور اس واقعہ کی خبر ہر جگہ پھیل جاتی ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ