اللہ کی حمد و تسبیح اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کا راستہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک اور خواب میں محمد قاسم نے دیکھا کہ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ اللہ کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کہاں جارہے ہیں؟ پھر میں دیکھتا ہوں کہ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف جارہے ہوتے ہیں۔ پھر میں اللہ سبحانہ وتعالی سے پوچھتا ہوں کہ"آپ کے پاس جانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟" تو اللہ سبحانہ وتعالی فرماتا ہے کہ "یہ محمد ﷺ کا راستہ ہے۔ پھر میں خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کے راستے پر چلنا شروع کردیتا ہوں اور میں اس کے راستے پر چلتا رہتا ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ