ایک بڑا گھر اور برائی کا خاتمہ
7/12/2018
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ اس خواب میں، میں اپنے آپ کو ایک بڑے مکان کے اندر پاتا ہوں جہاں میں لوگوں کو طرح طرح کی بُرائیوں میں ملوث پاتا ہوں اور یہ مکان اندھیرے سے بھرا ہوتا ہے۔ گندگی کی وجہ سے اس مکان کی حالت بہت خراب ہوتی ہے۔ میں ایک پائپ میں پانی چلاتا ہوں اور اس گھر کو دھوتا ہوں، گھر میں ہر جگہ مکڑی کے جالے، گندگی اور کیڑے مکوڑے موجود ہوتے ہیں۔ یہ مکان بہت بڑا ہوتا ہے اور اس میں بہت سے کمرے ہوتے ہیں۔ جب میں گھر کی صفائی کے بعد فارغ ہو جاتا ہوں تو مجھے بھوک لگتی ہے۔ آخر میں، میں اپنے آپکو ان لوگوں کے ساتھ پاتا ہوں جن کو میں جانتا ہوتا ہوں اور وہاں کچھ اور لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ