دنیا میں امن کا قیام اور خوراک کی فراوانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اس خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ میں کیسے دوسرے لوگوں میں کھانا تقسیم کررہا ہوتا ہوں۔ میں سب کو کھانا تقسیم کرنا بند کر دیتا ہوں- ان لوگوں کے پاس پیٹ بھرنے کے لئے کافی کھانا ہوتا ہے۔ جب میں دیکھتا ہوں کہ میرے پاس کتنا کھانا باقی ہے تو بہت کچھ باقی ہوتا ہے۔ تب خاتم النبیین رسول اللہ محمد ﷺ مجھے حکم فرماتے ہیں کہ "قاسم! مزید کھانا تقسیم کرو۔" میں اِدھر اُدھر دیکھتا ہوں تو سب لوگ مطمئن اور سیر نظر آتے ہیں۔ تب میں مزید کھانا تقسیم کرنا شروع کر دیتا ہوں اور لوگ حیرت سے میری طرف دیکھنے لگتے ہیں۔ وہ مجھے بتا رہے ہوتے ہیں کہ "قاسم! ہم مطمئن ہیں اور ہمارے پیٹ بھر گئے ہیں۔" میں تقسیم جاری رکھتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ میرے پاس ابھی بھی کھانا باقی ہے۔ تب میں یہ سوچنا شروع کردیتا ہوں کہ کیا باقی شُدہ چیزیں مجھے اپنے پاس رکھ لینی چاہئے۔ تب میں کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچتا ہوں جس سے مجھے بُرا محسوس ہوتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اگر خاتم النبیین رسول اللہ محمد ﷺ کسی اور کے خوابوں میں ظاہر ہوں اور اس سے یہ کہہ دیں کہ "جاؤ اور قاسم سے کہو کہ خاتم النبیین رسول اللہ محمد ﷺ مزید کھانا تقسیم کرنے کا حکم فرما رہے ہیں۔" میں کبھی بھی یہ نہیں چاہتا کہ ایسا وقت آئے کہ خاتم النبیین رسول اللہ محمد ﷺ مجھے قائل کرنے کے لئے دوسروں کو پیغام دینا شروع کریں۔ یہ یقینی طور پر مجھے بُرا محسوس ہو گا۔ لہذا میں مزید کھانا تقسیم کرنا شروع کردیتا ہوں یہاں تک کہ لوگ انکار کرنا شروع کر دیں۔ (یہ خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ