محمد قاسم کا ساتھ دینے والوں کے نام خاتم النبیین محمدﷺ کا پیغام
30/09/2015
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اِس خواب میں اللہ ﷻ، خاتم النبیین محمد ﷺ اور میں ایک جگہ ہوتے ہیں۔ میں گُم سُم بیٹھا ہوتا ہوں اور خاتم النبیین محمد ﷺ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ’’میرا بیٹا گُم سُم کیوں بیٹھا ہوا ہے؟‘‘ میں خاتم النبیین محمد ﷺ سے کہتا ہوں کہ ’’یہ بہت مشکل کام ہے۔ ابھی تک صرف تھوڑے سے لوگ ہیں جنہوں نے میرا اور میرے خوابوں کا یقین کیا ہے۔ اور کچھ اِس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ دیکھو اِس کے خواب سچے ہوتے بھی ہیں یا نہیں۔ اور اللہ ہی جانتا ہے کہ یہ سچ بھی بول رہا ہے یا نہیں۔ اور باقی سب نے مجھے دیوانہ ہی سمجھا ہے اور یہ کہا کہ اِس کا ساتھ دینا تو گناہ ہے۔" یہ سُن کے خاتم النبیین محمد ﷺ جوش اور تھوڑے سے غصّے میں آگئے اور میری طرف تیزی سے بڑھ کے کہنے لگے ’’قاسم! میرا یہ پیغام میری پوری اُمّت تک پہنچا دو کہ جو تمہارا ساتھ دے گا اور تمھارے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ایسے ہی ہے جیسے وہ میرا ساتھ دے رہا ہے اور میرے ساتھ کھڑا ہے۔ کیونکہ تم جو کچھ کر رہے ہو وہ اللہ ﷻ اور میرے کہنے پہ کر رہے ہو۔ اور اللہ ﷻ اُن لوگوں کو دُگنا اجر دے گا جو تمہارا ساتھ دے رہے ہیں۔ دیکھو جو تمہارا ساتھ دے رہا ہے، اللہ ﷻ خود اُس کا نام سونے کے اوراق پہ سنہری حروف سے لکھتا جا رہا ہے۔ اور میرے بیٹے! اللہ ﷻ نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ اور جو تمہارا ساتھ نہیں دے رہا، وہ دراصل اپنا ہی نقصان کر رہا ہے۔ میں اپنی پوری اُمّت کو تمہارے بارے میں بتا رہا ہوں تاکہ قیامت کے دن میرا کوئی اُمّتی مجھے یہ الزام نہ دے سکے کہ اے خاتم النبیین محمد ﷺ ! آپ نے ہمیں قاسم کے بارے میں بتایا ہی کب تھا ورنہ ہم ضرور قاسم کا ساتھ دینے والوں میں سے ہوتے۔‘‘