محمد قاسم کا خواب پھیلانے کا مشن ترک کرنے کا فیصلہ اور خاتم النبیین محمدﷺ کا حکم
02/10/2015
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمد قاسم کہتے ہیں کہ 02/10/2015 کی ایک رات کو میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم کر دوں گا اور یہ کام ہمیشہ کیلیے ترک کر دوں گا پھر اسی رات خاتم النبیین محمد ﷺ میرے خواب میں تشریف لائے اور خاتم النبیین محمد ﷺ نے فرمایا: ”قاسم! اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوا کرتے! وہ مدد کر رہا ہے اور تم اپنی منزل کے بہت قریب ہو! قاسم! بس کچھ اور دیر صبر کرو، اللہ تمہارے ساتھ ہے۔" خاتم النبیین محمد ﷺ کی آواز اور لہجہ بہت مایوس کُن معلوم ہو رہا تھا۔ ان کا لہجہ ایسا تھا کہ اگر میں یہ کام کرنا روک دوں گا تو خاتم النبیین محمد ﷺ سب کچھ کھو دیں گے۔ میں نے کبھی خاتم النبیین محمد ﷺ کو ایسا مایوس نہ دیکھا تھا۔