Select Language

شیطانی طاقتوں کے خوفناک دھماکے اور محمد قاسم کی مدد

17-12-2016

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں خود کوایسی جگہ پر پاتا ہوں جو پاکستان کی طرح کی لگ رہی ہوتی ہے یعنی جو کہ ترقی یافتہ نہیں ہوتی۔ بہت دُور مجھے کچھ عمارتیں اور اچھے مکان نظر آتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ "مجھے وہاں جانا چاہئے کیونکہ وہ جگہ اس سے بہتر ہے۔" تب میں وہاں جاکر اچھی عمارتوں، مکانات اور بہت سارے لوگوں کو دیکھتا ہوں۔ اچانک مجھے دھماکے کی آواز سُنائی دیتی ہے اور مجھے گرمی محسوس ہوتی ہے۔ لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہوتے ہیں اور اللہ اپنے فضل سے مجھے بچا لیتا ہے۔ جب میں لوگوں کی مدد کیلئے ان تک پہنچتا ہوں تو مجھے بہت سے مُردہ اور زخمی لوگ ملتے ہیں جو مدد کے لیے بُری طرح رو رہے ہوتے ہیں، ان کا جسم پگھل رہا ہوتاہے۔ میں کہتا ہوں "یہ کس قسم کا دھماکا تھا؟ اگر میں کسی کا ہاتھ پکڑتا ہوں تو اس کا ہاتھ اس کے جسم سے الگ ہوجاتا ہے کیونکہ اس کا جسم پگھل رہا ہوتا ہے۔" میں کہتا ہوں "یہ کیا مصیبت ہے؟" بہت سارے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے صحت یاب ہونے کی کوئی اُمید نہیں ہوتی اور وہ درد سے مر رہے ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے بچ جانے والا ایک شخص مجھ سے کہتا ہے "قاسم! یہاں سے چلو ، یہ جگہ محفوظ نہیں ہے۔"

پھر میں ایک اور دھماکے کی آواز سُنتا ہوں اور اس کے بعد دھماکوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ میں کہتا ہوں "میں اس صورتحال میں کسی کی مدد نہیں کرسکتا۔" تب میں اس جگہ سے واپس پہلی جگہ کی طرف بھاگتا ہوں اور کہتا ہوں "تاہم یہ جگہ ترقی یافتہ نہیں ہے لیکن اس ترقی یافتہ سے بہتر جگہ ہے۔ تب میں سوچتا ہوں کہ "یہ دھماکے کون کررہا ہے اور انھیں کب اور کیسے روکا جاسکتا ہے؟"

(خواب ختم ہوجاتا ہے)

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post