غزوہ ہند یا تیسری جنگ عظیم کو میں نے اپنے خوابوں میں کئی بار دیکھا ہے۔
یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی جاتی ہے اور ہم پاکستان کا اور اسلام کا دفاع کرتے ہیں۔ یہ دنیا کی بدترین جنگ ہوتی ہے۔ یہ جنگ صرف پاکستان کی بقا ہی کی جنگ نہیں ہوتی بلکہ اسلام کی بقا کی جنگ ہوتی ہے۔ جنگ سے پہلے اسلام کے دو مضبوط قلعے یعنی سعودی عرب اور ترکی ٹوٹ جاتے ہیں۔
میں نے اپنے خوابوں میں دیکھا ہے کہ ہم لوگ بالکل آخری زمانے میں رہ رہے ہیں۔
ہمارے دور کے لوگوں پر ہی دجال کا ظہور ہو گا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے اتریں گے، اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے گا؛ یاجوج ماجوج کھولے جائیں گے۔
اس کے بعد تمام اہل ایمان اس دنیا سے اٹھا لیے جائیں گے اور بعد ازاں کافر لوگوں پر قیامت طاہر ہو گی۔
اللہ نے مجھے کئی خوابوں میں سکھایا ہے کہ اچھا مسلمان کیسے بنا جاتا ہے۔
ایک اچھا مسلمان بننے کے لیے سب سے پہلی چیز شرک سے اجتناب ہے۔ جب تک مسلمان اپنے اندر سے شرک کا خاتمہ نہیں کرتے اللہ کی مدد نہیں آئے گی۔
اللہ نے مجھے سکھایا ہے کہ شرک کی بہت سی اقسام ہیں جن کا ہمیں پتہ ہی نہیں۔ شرک کی ان اقسام کو پہچاننا اور ان سے انفرادی اور اجتماعی سطح پر بچنا بہت ضروری ہے۔