Select Language

دجال کے محل کی تعمیر اور مشرق وسطی میں خوفناک تباہی

7/02/2017

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اسلام علیکم

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں اس خواب دیکھتا ہوں کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں ایک بڑی بھورے رنگ کی عمارت بنانا شروع کردیتا ہے جس سے فلسطین کے مسلمان غصّے میں آجاتے ہیں اور دوسرے عرب ممالک کو بھی اس بات پر بڑا غصہ آتا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کے علاقے میں یہ عمارت کیوں بنا رہا ہے؟ یہ جگہ تو مسلمانوں کی ہے۔ باقی دنیا کے مسلمان بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں مگر اسرائیل پھر بھی باز نہیں آتا اور مسلمان احتجاج کے علاوہ کچھ کر نہیں سکتے۔

جب میں یہ دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ "آخر یہ کونسی عمارت ہے جس پر مسلمان اتنا احتجاج کر رہے ہیں؟" میں جہاز نما مشین پر بیٹھ کر اس عمارت کو دیکھنے جاتا ہوں، جب میں قریب پہنچتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ مسلمان احتجاج کررہے ہوتے اور اسرائیل اس عمارت کو تقریبا مکمل کرچکا ہوتا ہے۔ عمارت میں جب لائٹیں جلتی ہے تو مسلمان اور بھی زیادہ احتجاج کرتے ہیں۔

اچانک اس عمارت کی بنیاد میں ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔ اس کی شدّت اتنی زیادہ ہوتی ہے کی پوری عمارت راکھ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور ایک زبردست قسم کا ریت کا طوفان جنم لیتا ہے۔ یہ ریت کا طوفان چاروں طرف پھیل جاتا ہے اور مسلمان اور ان کے گھر اس کی زد میں آ جاتے ہیں۔ بڑی تعداد میں مسلمان مرد عورتیں اور بچے مرنا اور زخمی ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ریت کا طوفان بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی زمین پر نہیں پڑتی اور ایسا لگتا ہے جیسے شام ہوچکی ہو۔ اس طوفان کی وجہ سے ان مسلمانوں کی مدد کو کوئی نہیں جاتا اور یہ سب دیکھ کر میں واپس مُڑنے لگتا ہوں۔

مگر یہ طوفان پھیلتا جاتا ہے اور مشرق وسطی، سوڈان، مصر اور بہت سے عرب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ طوفان سے اتنی تباہی ہوتی ہے کہ اسے بیان کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ میں کہتا ہوں کہ "آخر اسرائیل نے ایسا کیا کیا کہ اتنا بڑا طوفان رونما ہوا اور اس کی وجہ سے اتنے عرب ممالک اس کی لپیٹ میں آگئے اور نہ جانے یہ طوفان کب تھمے گا؟؟؟" اور خواب ختم ہوجاتا ہے۔

Next Post Previous Post